ابنا: اطلاعات کے مطابق مصر کے شمالی شہر پورٹ سعید کی ایک عدالت نے اسٹیڈیم قتل کیس کی آج سخت حفاظتی انتظامات کے تحت آخری سماعت کی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں 21 افراد کو سزائے موت سنادی اور 5 افراد کو عمر قید جبکہ 15 افراد کو 6 سال کی قید کی سزا سنائي ہے۔سماعت کے دوران عدالت کے آس پاس سو سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔آج اس کیس کا فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی دارالحکومت قاہرہ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گيا تھا اور وزارت داخلہ اور اس کے آس پاس کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پایان/ 242
9 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 398387
مصر کے شہر پورٹ سعید کی ایک عدالت نے اسٹیڈیم قتل کیس کے سلسلے میں 21 افراد کو موت کی سزا سنائي ہے۔